اسلام آباد(کامرس رپورٹر )اسلام آباد ٹریفک پولیس اور اسلام ا بادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے مابین یادداشت پر دستخط کردیئے گئے،’’گرین اینڈ کلین اسلام آباد ‘‘پراجیکٹ کے تحت اسلام آباد ٹریفک پولیس وفاقی دارلحکومت میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لانے کیساتھ اسلام آباد بزنس کمیونٹی کے تعاون سے شہر بھر میں شجر کاری مہم کیساتھ مختلف آگاہی سرگرمیوں کا انعقاد کرے گی۔