ڈیجیٹل ویلتھ سینٹر کا قابل رسائی،جدیدوژن کی عکاسی کرتا ہے،سی ای

92

لاہور (کامرس ڈیسک)پاکستان کی سب سے بڑی اثاثہ جات کی انتظامی کمپنی جے ایس انویسٹمنٹ نے ڈی ایچ اے فیز 6 میں لاہور کے پہلے ڈیجیٹل ویلتھ سینٹر کا آغاز کیا ہے جوکہ ملک کے مالیاتی انتظام کے شعبے میں تبدیلی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ڈیجیٹل ویلتھ سینٹر بغیر کسی رکاوٹ کے سیلف سروس مالیاتی ٹولز اور ماہرانہ رہنمائی کے ساتھ صارفین کو بااختیار بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ڈیجیٹل ویلتھ سینٹرکے افتتاح کے بارے میں بات کرتے ہوئے جے ایس انویسٹمنٹ کی سی ای او عفت منکانی نے کہا کہ”لاہور کے پہلے ڈیجیٹل ویلتھ سینٹر کا آغازمالیاتی انتظام کو قابل رسائی،جدید اور کلائنٹ پر مرکوز بنانے کے ہمارے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔ ہمارا مقصدصارفین کو ذاتی اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی حل کے ذریعے اپنی مالی اہداف کو حاصل کرنے کے لیے بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ ان کے سرمایہ کاری کے سفر کو موثر اور پر اعتمادبنانا ہے۔