نوبیاہتا خواتین کیلیے ضلع شمالی میں تربیتی پروگرام

60

کراچی (پ ر )اللہ پاک سے ڈرے بغیر کوئی انسان بھلائی کی زندگی نہیں گزار سکتا ،سسرال کے رشتے بہت محبت والے ہوتے ہیں ،انہیں محبت سے ہی سمجھنے کی ضرورت ہے، اولاد کی بہترین تربیت ماں باپ کے لیے صدقہ جاریہ ہے ،میاں بیوی باہم تعاون سے صالح معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع شمالی کی رکن شوریٰ مہر افشاں نے خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت نوبیاہتا خواتین کے لیے گلشن سرجانی ضلع شمالی میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں سابقہ رکن جمعیت طالبات ڈاکٹر محسنا نے بھی شرکت کی اور صحت کے موضوع پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بہترین صحت خوشگوار زندگی کی ضامن ہے اللہ کو قوی مومن پسند ہے متوازن غذا کے ساتھ وقت پر ورزش ہمیں قوی بناتی ہے ۔انہوں نے خواتین کی دلچسپی دیکھتے ہوئے ورزش کی متعدد ٹپس بھی بتائیں ۔علاقہ ناظمہ عظمیٰ فاروق نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے مفید گفتگو بھی کی۔