ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے نام خط میں دوستانہ تعلقات کے عزم کا اظہار کیا۔تحریری پیغام سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی جانب سے نائب وزیر خارجہ انجینئر ولید الخرائیجی نے روسی سفیر سرگئی کوزلوف سے وصول کیا ۔