موزمبیق کی جیل سے 6 ہزار قیدی فرار

122
موزمبیق میں انتخابی نتائج کے خلاف احتجاج کے دوران شہری جلاؤ گھیراؤ کررہے ہیں

ماپوتو (انٹرنیشنل ڈیسک) موزمبیق کے دارالحکومت ماپوتو کی جیل سے 6ہزار قیدی فرار ہو گئے ۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب 9 اکتوبر کو ہونے والے انتخابی نتائج کے خلاف شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق قیدی کرسمس کی تقریبات اور انتخابی نتائج پر جاری مظاہروں کی وجہ سے پیدا ہونے والی افراتفری کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے ۔ پولیس چیف برنارڈینو رافیل نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 33 قیدی ہلاک اور 15 زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں 29 دہشت گرد قیدی بھی ہیں جو فرار ہونے والے 6ہزار قیدیوں میں شامل ہیں۔