فرانس نے چاڈ میں ملٹری بیس باضابطہ طور پر خالی کردیا

92

انجامینا(انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس نے نوآبادیات کے خاتمے کے سلسلے میں پہلے قدم کے طور پر اپنی ایک فوجی چھاؤنی کا کنٹرول چاڈ کی مقامی فورسز کے حوالے کردیا۔چاڈ کی فوج کے مطابق فرانسیسی فوجی اہلکار گاڑیوں میں سوار ہو کر روانہ ہوگئے۔ چاڈ میں فرانسیسی فوج کے ایک ہزار ہزار اہلکار موجود تھے،تاہم پیرس حکومت کی جانب سے روانہ ہونے والے اہلکاروں کی کوئی تعداد نہیں بتائی گئی ۔ واضح رہے کہ یہ حوالگی پہلے سے طے شدہ کلینڈر اور شرائط کے مطابق عمل میں آئی ہے۔ چاڈ کی جانب سے گزشتہ مہینے فرانس سے فوجی تعاون ختم کردیا گیا تھا۔