لندن(انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ کی کاؤنٹی بکنگھم شائر میں کرسمس کے روز چاقو کے وار سے 2خواتین کو ہلاک کر دیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ٹاؤن ملٹن کینز میں چاقو کے وار سے ایک مرد اور ایک لڑکا شدید زخمی ہوا اور دونوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹاؤن ملٹن کینز میں چاقو سے حملے کے الزام میں 49 سال کے شخص کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق چاقو کے وار سے 38 اور 24 سال کی 2خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئیں، چاقو سے وارکے جائے وقوع پر ایک کتا بھی زخمی ہوا تھا جو دوران علاج مر گیا۔