پہلے پاکستانی امریکن ایم پی اے کی ماجو آمد‘دوطرفہ تعاون پراتفاق

70
پہلے پاکستانی امریکن قانون ساز فاروق مغل اور AMPAK BDF کا وفد ڈاکٹر زبیر شیخ سے محمد علی جناح یونیورسٹی میں ملاقات کررہاہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جارجیا کے پہلے پاکستانی ریاستی نمائندے اور امریکا پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم اٹلانٹا جارجیا کے صدر فاروق مغل کی قیادت میں امریکن پاکستان بزنس ڈویلپمنٹ فورم کے اعلیٰ سطح کے وفد نے محمد علی جناح یونیورسٹی (ماجو)کادورہ کیااور صدر اور وائس چانسلر ڈاکٹر زبیر شیخ سے ملاقات کی۔اس موقع پر پاکستانی طلباء کے لیے امریکا میں مواقع، ماجو اور امریکی تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون، اور تجارتی ترقی کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر آسٹریلوی امیگریشن کے ماہر اور اوشیانا ایجوکیشن اینڈ ویزا سروس کے ڈائریکٹر امجد علی ریانی نے بھی ڈاکٹر زبیر شیخ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستانی طلباء، خاص طور پر ماجو کے طلبا ، کے لیے آسٹریلیا میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے امیگریشن اور اسٹوڈنٹ ویزا کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔فاروق مغل نے بتایا کہ امریکہ میں اسکالرشپس موجود ہیں پاکستانی طلبہ کو بہتر گائیڈنس کی ضرورت ہے۔انہوں نے ماجو کیساتھ بھرپور تعاون جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ڈاکٹر زبیر شیخ نے بتایا کہ انہوں نے بھی امریکہ سے ہی پی ایچ ڈی کی ہے اور وہ کمپیوٹر سائنٹسٹ ہیں اس لیے دونوں ممالک کے تعاون کی اہمیت سمجھ سکتے ہیں۔ڈاکٹر زبیر شیخ نے کہاکہ آسٹریلیا اور امریکا کے تعلیمی اداروں کیساتھ طلبہ کی بہتری کے لئے بھرپور رابطوں کے لئے تیار ہیں۔