کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ریجنل ٹیکس آفس( ون) کراچی نے شہر کے4 شادی ہالوں پر انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 236CB کے تحت ٹیکس نہ جمع کرنے پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔آر ٹی او(ون) نے ان چار شادی حالوں کی نشاندہی کی ہے جن کو متعدد بار کسٹمرز سے ٹیکس وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کروانے کے احکامات جاری کیے گئے جن پر ان شادی ہالوں کے مالکان نے عملدرآمد نہیں کیا۔ آر ٹی او نے یہ اقدامات ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے اور ٹیکس قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے کیے ہیں۔ اگر قوانین کی یوں ہی نفی کی گئی تو آر ٹی او مزید سخت اقدامات کرے گا جن میں ٹیکس قوانین کے تحت قانونی کارروائی اور حدود کو سیل کرنا شامل ہے۔ ایف بی آر نے تمام شادی ہالوں کے مالکان کو ٹیکس جمع کرنے کے متعلق اپنے فرائض ادا کرنے کے واضح احکامات جاری کیے ہیں جس سے نہ صرف قومی خزانے کو فائدہ پہنچے گا بلکہ ٹیکس قوانین پر عملدرآمد کی روایت بھی قائم کی ۔