کراچی (اسٹا ف رپورٹر)سند ھ ٹیکنکل ایجوکیشن اینڈ وکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی میٹھانی نے کہا ہے کہ میرے لیے بات باعث مسرت ہے کہ میں اپنے اسکائوٹس اور اسکائوٹ لیڈرز کے ساتھ موجود ہوں ، میں سب سے پہلے سندھ بوائے اسکائوٹس ایسو سی ایشن کے صوبائی سیکرٹری سید اختر میر کو مبارکباد پیش کرتا ہوںکہ انہوں نے اتنا شاندار شہید ذوالفقار علی بھٹو جمبوموٹ کا انعقاد کیا۔ اسکائوٹنگ دراصل آئوٹنگ کا دوسرا نام ہے آج معاشرے میں نوجوانوں کو ہنر مند بنانے بڑی توجہ دی جاری ہے اس سلسلے میں اسکائوٹنگ اہم کردار ادا کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلستان اسکائوٹس ٹریننگ سینٹر پر منعقد شہید ذوالفقار علی بھٹو جمبوموٹ کی اختتامی تقریب اور تقسیم اعزازات و ایوارڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر موٹ ڈائریکٹر محمد حسین مرزا ، امام بخش نانگور ، رضا شیخ اور دیگر موجود تھے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ٹریبونل کے چیئرمین جسٹس (ر) حسن فیروز نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ سندھ میں اسکائوٹس کی سرگرمیاں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں اور سندھ کے اسکائوٹس ہر میدان میں دوسروں پر سبقت رکھتے ہیں۔ صوبائی اسکائوٹس سیکرٹری سید اختر میر نے جمبوموٹ کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالی اور بتایا کہ اس جمبوموٹ میں سندھ کے تمام اضلاع کے ساتھ ساتھ پنجاب ، بلوچستان ، خیبر پختونخوا، اسلام آباد ، پی آئی اے ،ریلوے اور STEVTAکے 1500 سے زائد اسکائوٹس اور روورز شریک ہیں اور ہم آئندہ ماہ STEVTAکے تمام اداروں میں اسکائوٹنگ کا آغاز کرنے جا رہے ہی ہے۔