ناظم آبادسے 2خواتین سمیت3ملزمان گرفتار‘جعلی کرنسی برآمد

64

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ناظم آباد پولیس نے جعلی کرنسی برآمدکر کے دو خواتین سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ ناظم آباد تھانے کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کر کے2 خواتین سمیت 3ملزمان کو گرفتار کر لیا ،گرفتار ملزمان کی شناخت عائشہ کنول زوجہ ظفر اقبال عرف لمبا۔صبیحہ زوجہ شاہد حسین بھٹی اور ازلان ولد ظفر اقبال کے ناموں سے ہوئی، گرفتار ملزمان کا گروہ جعلی کرنسی کا کام بھی کرتا ہے قبضے سے بھاری تعداد میں جعلی کرنسی برآمد کر لی گئی ہے،ملزمان کے قبضہ سے مجموعی رقم جعلی کرنسی نوٹ 3 لاکھ 29 ہزار روپے برآمد ہوئے۔