بیکری پر بھتا خوری و فائرنگ کا واقع کاروباری رنجش کا شاخسانہ نکلا

17

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گارڈن کے علاقہ میں بیکری پر بھتا خوری و فائرنگ کا واقع کاروباری رنجش کا شاخسانہ نکلا۔ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے بتا یا کہ گارڈن پولیس نے فائرنگ کے معاملے کو 3 گھنٹے کے اندرر حل کر دیا، بیکری پر فائرنگ کروانے والا سابق پارٹنر اور ملازم جنہوں نے 50 لاکھ بھتا طلب کیا جس کو گرفتار کر لیا، ملزمان کی شناخت شیر جان بلوچ اور قمر شہزاد عرف قنبری کے ناموں سے ہوئی ہے ، ملزمان کے ساتھی جہانگیر بلوچ کی تلاش جاری ہے،ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے،ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کا کہنا ہے کہ گارڈن پولیس کو گزشتہ شب فائرنگ کی اطلاع ملی تھی، جس پر پولیس موقع پر پہنچی اور پوچھ گچھ شروع کی تو بیکری مالک نے کہا کے اسے 22 دسمبر سے بھتہ کیلئے دھمکی آمیز فون آرہے تھے، دوران انٹیروگیشن معلوم ہوا کہ بیکری مالک کا سابقہ پارٹنر قمر شہزاد عرف قنبری کے ساتھ کچھ کاروباری رنجش کی وجہ سے اختلافات ہوگئے تھے اور دونوں الگ ہوگئے تھے، اسی بات کا بدلہ لینے کیلئے قمر شہزاد اور دکان پر کام کرنے والا ملازم شیر جان بلوچ نے ملکر مالک کو دھمکی آمیز فون کروا کر 50 لاکھ بھتا طلب کرنے کا پلان بنایا تھا۔ سابقہ پارٹنر اور ملازم نے اپنے ساتھی جہانگیر بلوچ کو Hire کیا، جس نے مالک کو انٹرنیشنل نمبر سے دھمکی آمیز فون کئے اور بھتا نہ دینے پر گزشتہ شب بیکری پر فائرنگ کی، پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان سابقہ پارٹنر اور ملازم کو گرفتار کر لیا۔