اسلام آباد:نادرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شناختی کارڈ نہ بنوانے پر قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے ہر شہری کے لیے 18 سال کی عمر مکمل کرنے پر قومی شناختی کارڈ بنوانا ضروری ہے۔
نادرا آرڈیننس 2000 کے سیکشن 9 (1) کے مطابق 18 سال کی عمر مکمل ہونے کے بعد شہریوں کو 90 دن کے اندر شناختی کارڈ کے لیے درخواست دینی ہوگی۔
نادرا آرڈیننس کے سیکشن 30 (e) کے تحت وقت پر درخواست نہ دینے کی صورت میں 6 ماہ تک قید بامشقت، 50 ہزار روپے تک جرمانہ، یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔
نادرا نے شہریوں کو پابندی کے ساتھ یہ قانونی تقاضا پورا کرنے کی ہدایت کی ہے۔