جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز

150
Constitution of Pakistan

لاہور: سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز ہوگئی۔

جمعیت علمائے اسلام  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو طبیعت خراب ہونے کے باعث ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان جے یو آئی نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز ہے، مولانا فضل الرحمان  کو چار روز پہلے پاؤں میں چوٹ آئی تھی ، ان کے پاؤں میں شدید تکلیف ہے۔

ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے مولانا کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے اور انہیں چلنے سے پرہیز کا کہا گیا ہے۔