اسلام آباد:پاکستان کے بیشتر علاقوں میں شدید سردی اور خشک موسم کی لہر برقرار ہے، جبکہ اسکردو میں درجہ حرارت منفی 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے مختلف حصوں میں سرد موسم کے ساتھ دھند اور اسموگ کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند اور اسموگ چھائے رہنے کی توقع ہے، جن میں لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان، بہاولپور، اور رحیم یار خان شامل ہیں۔
خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان ہے، جبکہ پشاور، مردان، اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت کئی علاقوں میں دھند چھائی رہے گی۔ اسی طرح سندھ میں سکھر، شکارپور، خیرپور اور کشمور میں درمیانی سے شدید دھند کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ بلوچستان میں کوئٹہ، زیارت، اور قلات سمیت پہاڑی علاقوں میں سخت سردی جاری رہے گی۔
اُدھر کشمیر میں ہلکی بارش یا برفباری کا امکان ہے، جبکہ گلگت بلتستان میں موسم جزوی طور پر ابر آلود اور شدید سرد رہے گا۔