یکم جنوری 2025 کو بینک تعطیل کا اعلان

113
Declaration of bank holiday

کراچی: بینک دولت پاکستان بدھ یکم جنوری 2025ء کو ’ بینک تعطیل‘ کے موقع پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا۔

مرکزی بینک کے مطابق تمام بینک/ ترقیاتی مالی ادارے/ مائکروفنانس بینک مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔ تاہم، بینکوں/ ترقیاتی مالی اداروں/ مائکروفنانس بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضر ہوں گے۔