رچرڈ گرینل کا ضمیر سامراجی مقاصد پورے کرنے کیلیے جاگتا ہے‘ سعد رفیق

41

لاہور(مانیٹر نگ ڈ یسک )مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے خصوصی نمائندے رچرڈ گرینل کا ضمیر اچانک جاگ اٹھا،2018ء کے انتخابات میں دھاندلی اور اپوزیشن رہنماؤں کی طویل قید پر ضمیر خاموش رہا۔سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ’ ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے خصوصی نمائندے رچرڈ گرینل کا ضمیر اچانک جاگ اٹھا مگر 2018ء کے انتخابات میں دھاندلی اور اپوزیشن رہنماؤں کی طویل قید پر ضمیر خاموش رہا۔