اسلام آباد (صباح نیوز) چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے عدالت عظمیٰ کے عدالتی کمروں میں کم سننے والے وکلا کیلیے ہیڈفون کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جسٹس نعیم اخترافغان پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے جمعرات کے روز کیسز کی سماعت کی۔ کیسز کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کورٹ ایسوسی ایٹ کو ہدایت کی کہ وہ کمپیوٹر انچارج کو بلائیںچیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جس طرح اسلام آباد ہائیکورٹ میں کم سننے والے وکلا کیلیے ہیڈفون لگائے گئے ہیں اسی طرح کے ہیڈ فون ہمیں عدالت عظمیٰ میں لگانا چاہئیں لے آئیں۔ کمپیوٹر انجارج نے بتایا کہ ہیڈ فون کاسسٹم لگانے کیلیے وقت درکار ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جب وسیم سجاد اگلی مرتبہ آئیں گے تو ہیڈ فون کا سسٹم لگ جائے گا۔ چیف جسٹس نے کمپیوٹر انچارج کو ہدایت کہ صبح سے ہیڈ فون کا سسٹم عدالت میں رکھ دیا کریں۔ عدالت نے وکلا کو دلائل کی مزید تیاری کیلیے وقت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔