ایم کیو ایم کی حیدرآباد پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروںکو مبارکباد

93

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے آرگنائزر ظفر احمد صدیقی و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی ،اراکین قومی اسمبلی سید وسیم حسین،پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ، اراکین سندھ اسمبلی راشد خان ایڈووکیٹ، انجینئر صابر حسین قائم خانی، ناصر حسین قریشی نے پریس کلب حیدرآباد کے عقیل ابراہیم اور ڈیموکریٹک گروپ کے جوائنٹ پینل کو تاریخی کامیابی حاصل کرنے اور نو منتخب صدر خالد کھوکھر، نائب صدر علی نعیم، جنرل سیکرٹری حمید الرحمان جوائنٹ سیکرٹری مجاہد عزیز، فنانس سیکرٹری جے پرکاش، نو منتخب اراکین گورننگ باڈی سینئر صحافی علی حسن، لالہ رحمن سموں، جنید خانزادہ، حامد شیخ، محمد حسین خان، احمد خان شیخ، محمد اقبال ملاح، حمزہ خان،منصور مری، محمد عثمان،ظفر ہکڑو پہلے بلا مقابلہ منتخب نوید قائم خانی کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی کہ نو منتخب کابینہ پریس کلب ماضی کی طرح صحافیوں کی فلاح بہبود و حیدرآباد کے مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار جاری رکھیں گے ۔