پشاور ہائیکورٹ ،شہرام اور فیصل ترکئی کی راہدرای ضمانت منظور

67

پشاور(صباح نیوز)پشاور ہائیکورٹ میں ممبر قومی اسمبلی شہرام ترکئی اور صوبائی وزیر فیصل ترکئی کی راہدرای ضمانت منظور کر لی ۔پشاور ہائیکورٹ میں ممبر قومی اسمبلی شہرام ترکئی اور صوبائی وزیر فیصل ترکئی کی راہدرای ضمانت درخواستوں پر سماعت ہوئی، درخواستوں پر سماعت جسٹس وقار احمد نے کی۔وکیل درخواست گزار عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی شہرام
خان ترکئی پر 6 مقدمات درج ہیں، صوبائی وزیر فیصل ترکئی پر دو مقدمات درج ہیں، درخواست گزاروں کے خلاف مقدمات کی تعداد زیادہ ہے راہداری ضمانت میں ٹائم زیادہ دی جائے۔عدالت نے دونوں درخواست گزاروں کو ایک ماہ کی راہداری ضمانت دے دی، عدالت نے دونوں درخواست گزاروں کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیدیا ۔ پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہرام ترکئی نے کہا کہ افسوسناک ہے ملک میں قانون اور آئین نام کی کوئی چیز نہیں رہی، دہشت گردی کی دفعات ارکان اسمبلی پر لگ رہی ہے، ہمارے حوصلے بلند ہے، آئین اور قانون کی بالا دستی کے لیے تحریک جاری رہے گی۔انہوںنے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی حکومت پر لوگ ہنس رہے ہیں، مذاکرات کی کمیٹی تو بن گئی، اب دیکھتے ہیں حکومت کتنی سنجیدہ ہے، لوگوںں کی نظریں اس مذکراتی کمیٹی پر ہیں، ہمیں انصاف پاکستان کی عدالتوں سے انصاف چاہیے جو سائفر آیا تھا وہ سازش تھی، اس کی مذمت کرتے ہیں۔