اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک ) وزیر پیٹر ولیم و آبی وسائل ڈاکٹر مصدق ملک کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات ہوئی۔وفاقی وزیر نے مولانا فضل الرحمن سے خیریت دریافت کی، مصدق ملک نے مولانا فضل الرحمن کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔مصدق ملک نے مولانا فضل الرحمن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر انجینئر ضیاء الرحمن بھی موجود
تھے۔ملاقات میں ملکی ترقی اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ حکومت عوامی فلاح کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمن نے اپنے حلقے میں جاری منصوبوں پر تجاویز دیں، ترقیاتی منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل پر پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔