اسلام آبا(کامرس ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) سروس پرووائیڈرز کی رجسٹریشن دوبارہ شروع کردی اور سروسز دینے والی کمپنیوں کو کلاس لائسنس برائے ڈیٹا سروسز دیا جارہا ہے۔ پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ کلاس لائسنس کے ذریعے وی پی این سروس پرووائیڈرز کو مقامی طور پر رجسٹرڈ کیا جائے گا جس کے ذریعے سروس پرووائیڈرز کی مانیٹرنگ اور ریگولیشن کی جاسکے گی۔ پی ٹی اے کے مطابق کمپنیوں کو ایک سے 3 لاکھ روپے میں کلاس لائسنس برائے ڈیٹا سروسز وصول کرنے کا اختیار ہوگا، اس عمل کے تحت کمپنیوں کے مقامی ڈیٹا سینٹرز بھی قائم کئے جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے کو سائبر حملوں کی نشاندہی اور ان کا سراغ لگانے کا اختیار حاصل ہوگا،پی ٹی اے کو صارفین کے ڈیٹااوربرائوزنگ ہسٹری تک رسائی کا اختیار بھی ہوگا۔یہ درخواست پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن کی جانب سے کی گئی تھی،اس فیصلے کو اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے عملی جامہ پہنایا جارہا ہے جس کا مقصد ملک میں سائبر سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔ئے۔بینکرز کہتے ہیں کہ سیاسی غیر یقینی صورتحال معیشت کو نقصان پہنچاتی ہے، کیونکہ غیر ملکی اور ملکی سرمایہ کار ایسے ملک میں سرمایہ کاری کرکے خطرہ مول لینے کو تیار نہیں ہیں۔