حکومت کا ٹیکس آمدن میں اضافہ کا فیصلہ درست ہے

39

اسلام آبا(کامرس ڈیسک)تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے تین سال میں ٹیکس آمدن میں خاطر خواہ اضافہ کا فیصلہ درست ہے۔ ملک بھر کی کاروباری برادری اسکی حمایت کرتی ہے۔پاکستان میں ٹیکس چوری کا کلچر عام ہے ٹیکس آمدن میں اضافہ نہیں ہو گا تو ملک قرضوں کی محتاج رہے گا جبکہ عوام کو کوئی سہولت فراہم نہیں کی جا سکے گا۔شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ا?ئندہ تین برس میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 10.3فیصد سے بڑھا کر 13.5فیصد تک لے جانے کا عندیہ دیا ہے جو ملک کے مالی استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔انھوں نے کہا کہ ٹیکس آمدن بڑھانے کے لئے ٹیکس ادا نہ کرنے والے اور کم ٹیکس ادا کرنے والے شعبوں کو ہدف بنایا جائے اورنوکر پیشہ افراد پر عائد ٹیکس کم کیا جائے کیونکہ موجودہ حکومت کی جانب سے ٹیکس آمدن میں اضافہ کے تمام اقدامات سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے جبکہ متمول افراد کو کوئی فرق نہیں پڑا ہے۔ شاہد رشید بٹ نے کہا کہ حکومت ٹیکس دھندگان پر بوجھ میں مسلسل اضافہ کی پالیسی ختم کرے اور ٹیکس نا دھندگان کے خلاف گھیرا تنگ کرے۔