بروورڈ، فلوریڈا (خصوصی رپورٹ) یو ایس اوپن کرکٹ ٹورنامنٹ کا 16 واں ایڈیشن فلوریڈا کی بروورڈ کاونٹی میں منعقد ہوا،یہ ٹورنامنٹ یو ایس اوپن پریمئیر لیگ کے نام سے معروف ہے۔ٹورنامنٹ 14 سے 21 دسمبر تک کامیابی سے منعقد ہوا اور نارتھ امریکا میں کرکٹ کے فروغ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا،یہ کامیاب ٹورنامنٹ خطے میں کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا آئینہ دار ہے۔اس میں پانچ نہایت مضبوط مقابلہ کرنے والی ٹیمیں کھیل میں اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرتی ہوئی شریک ہوئیں۔ان میں, ایل اے لائینز،شکاگو کیچرز، ڈی سی ایگلز، ڈلاس اسمیشرز ، نیو یارکرزشامل تھیں۔ ان ٹیموں کے 1940 رجسٹرڈ کھلاڑیوں میں سے 75 کھلاڑی منتخب ہوئے، یہ بھی خطے میں کرکٹ برادری کی کرکٹ میں دلچسپی کا مظہر ہے۔ ان میں معروف انٹرنیشنل اسٹارز، تجربہ کار فرسٹ کلاس کھلاڑی اور نوجوان ٹیلنت بھی شامل تھا۔ اس کی اہمیت کا اندازہ اس امر سے ہوتا ہے کہ 75 میں سے 60 نئے کھلاڑیوں نے ڈیبو کیا ، جس سے ان کے ٹیلنٹ کو بین الاقوامی سطح پر کھیل کر بیش قیمت جلا ملی،مختلف مراحل سے گزرتے ہوئے بالآخر وہ تاریخی گھڑی آگئی جب 21 دسمبر کو فائنل میں ٹورنامنٹ کی دو مضبوط ٹیمیں مد مقابل ہوئیں۔ڈی سی ایگلز کی قیادت تجربہ کار کھلاڑی محمد آصف نے کی ، جبکہ شکاگو کیچرز کی قیادت رضوان چیمہ نے کی اس کے مینیجر ظہیر خان تھے۔ شکاگو کیچرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک مضبوط ہدف دیا 20 اوورز میں اس کے 8 کھلاڑی 162 رنز بنا سکے ، ڈی سی ایگلز نے اچھا مقابلہ کرتے ہوئے عمدہ بیٹنگ کی لیکن 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنا سکے نتیجتا مختصر مارجن سے اچھا مقابلہ کرکے شکست سے دوچار ہوگئے۔ اس طرح 16 ویں یو ایس اوپن پریمئیر لیگ کی فاتح شکاگو کیچرز قرار پائی۔ ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی پر ڈی سی ایگلز کے حسین بخاری کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، اسے موسٹ ویلیو ایبل پلئیر ایم وی پی قرار دیا گیا۔ حسین نے ٹورنامنٹ کی واحد سنچری اسکور کی اور سیمی فائنل میں چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، حسین کو ایم وی پی کے علاوہ بہترین بولر کا اعزاز بھی دیا گیا۔اسی طرح ڈی سی ایگلز کے نثار وحدت کو فائنلز میں ناقابل شکست سینچری پر بہترین بیٹر کا ایوارڈ دیا گیا، نثار وحدت نے اس کے علاوہ تین اور نصف سنچریز بنائیں۔ ٹورنامنٹ میں دس سنٹر نیشنل اسٹارز نے شرکت کرکے اور ٹورنامنٹ کی شان میں اضافہ کیا۔بروورڈ کاونٹی کمشنر مس ہیزل پی راجرز نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ کمشنر کی دلچسپی سے ظاہر ہوتا ہے کہ بروورڈ کاونٹی کو امریکا میں آئی سی سی کے معیار کے مطابق اسٹیڈئیم تعمیر کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ تقریب میں کرکڑ کونسل آف یو ایس اے کے بانی اور سی ای او ایم اے کیو قریشی، کراٹے کے عالمی چیمپئین شاہ زیب رند,کرکٹ کونسل یو ایس اے کے صدر سفیان قمر،سی ایف او سمانتھا قریشی سمیت دیگر شخیصات شریک ہوئیں۔