شعائر اسلام کا مذاق اڑانے والےٹک ٹاکر کیخلاف درخواست دائر

62

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شعائر اسلام کا مذاق اڑانا ٹک ٹاکر رجب بٹ کو مہنگا پڑ گیا،کراچی کے وکیل نے ضلع وسطی کی عدالت میں درخواست دائر کردی۔عدالت سے پولیس کو بیان دیکر مقدمہ درج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے درخواست گزار کاکہناتھا کہ رجب بٹ نے اپنی ویڈیو میں نماز کی نے حرمتی کی ہے، رجب بٹ نے ہماری دل آزاری کی ہے،رجب بٹ کے خلاف حیدری تھانے میں بھی درخواست دی ہے،رجب بٹ کو معافی مانگنی پڑے گی، اسے یہاں کراچی آکر عدالت کا سامنا کرنا ہوگا۔