کراچی(اسٹاف رپورٹر )کراچی پولیس نے شاہ لطیف ٹاؤن میں کارروائی کرکے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے شاہ لطیف ٹاؤن سپر مارٹ الفصل جنرل اسٹو ر میں ڈکیتی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اور چھینا گیا اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سپر مارٹ پر ڈکیتی مزاحمت کے دوران 2 افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ ملزمان زخمی سیکیورٹی گارڈز سے اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے تھے۔شاہ لطیف میں ڈکیتی کے دوران دو افرادسیکیورٹی گارڈ اورامجد شامل ہیں ،پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کو چند ہی گھنٹوں میں سیکٹر اے 17 سے گرفتار کیا گیا ہے جس کی شناخت محمد علی، آصف، ذیشان اور معاویہ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا مزید بتانا ہے کہ گرفتار ملزمان ضلع ملیر میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔