مکہ مکرمہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مکہ مکرمہ کی میونسپلٹی نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مصنوعی ذہانت کو بروئے کار لانے کا فیصلہ کرلیا۔ مکہ میونسپلٹی نے اس سلسلے میں حال ہی میں ایک کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں جو اس طرح کے چیلنجوں سے نمٹنے کی مہارت رکھتی ہے اور تکنیکی حل پیش کرنے کی شہرت کی حامل ہے۔یہ کمپنی میونسپلٹی کے امور کو چلانے سے متعلق کنٹرول رومز کی صلاحیت کو بھی جدید بنیادوں پر بہتر کرے گی۔ جدید ٹیکنالوجی کی مہارت رکھنے والی کمپنی اور میونسپلٹی کے درمیان معاہدے کے نتیجے میں مجموعی طور پر ایک اسمارٹ سسٹم اور اس سے جڑا انفراسٹرکچر قائم کیا جائے گا جو سارے امور کی نگرانی کرے گا۔