بشارالاسد کی اہلیہ سرطان میں مبتلا‘ حالت تشویشناک

95

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) سابق شامی صدر بشار الاسد کی اہلیہ اسما الاسد خون کے سرطان میں مبتلا ہوگئیں۔ ڈاکٹروں نے ان کے زندہ رہنے کا 50فیصد امکان ظاہر کیا ہے۔ اس سے پہلے اسماالاسد سینے کے سرطان کا علاج بھی کرا چکی ہیں۔برطانوی اخبارٹیلی گراف کے مطابق اسما کی بیماری کے سبب ان کو اب تنہا رکھا جائے گا اور وہ دوسرے لوگوں کے ساتھ ایک ہی کمرے میں نہیں رہ سکتیں۔ اس طرح کی خبریں بھی گردش میں ہیں کہ اسما اب اپنے والد فواز الاخرس کے زیر نگہداشت ہیں۔ الاخرس ہیرلی اسٹریٹ میں ایک معروف ماہر قلب معالج ہیں۔