پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس میں کرسمس کے روز ٹرین ڈرائیور نے چلتی ٹرین سے کود کر خودکشی کرلی، جس کے بعد ٹرینیں تاخیر کا شکار اورہزاروں مسافر متاثر ہوئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کی قومی ریلوے کمپنی ایس این سی ایف نے کہا ہے کہ ٹرین ڈرائیور کی جانب سے ملازمت کے دوران خودکشی کی وجہ سے ریل ٹریفک کی آمد و رفت میں بڑے پیمانے پر تاخیر ہوئی ہے۔پیرس اور جنوب مشرقی فرانس کے درمیان ٹرین سروس میں تاخیر کی وجہ سے تقریباً 3 ہزار ٹرین مسافر متاثر ہوئے ہیں۔ کرسمس کے موقع پر خودکشی کے بعد تقریباً 10 تیز رفتار ٹرینیں 5 گھنٹے تک تاخیر کا شکار رہیں۔