پولیس مقابلوں میں 5ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

36

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران 5ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،موبائل فون ،موٹر سائیکل ،نقدی اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق بلال کالونی پولیس کااندرونی روڈ سنّاٹا پٹی عقب کفایا شوپنگ مال سیکٹر 5M کے قریب مقابلہ ہوا ۔ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا ۔ ملزم کی شناخت گروہ کا سرغنہ عمر عرف بلوچ شاہزیب عرف شہزی کے نام سے ہوئی ۔دوران تفتیش ملزمان کا تعلق ٹوپی گینگ سے نکلا، سوشل میڈیا میں پولیس اسٹیشن تیموریہ کی حدود بفرزون میں ملزمان کی دوران ڈکیتی CCTV وائرل ہوئی تھی،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ,چھنے ہوئے موبائل فون, نقدی, 125 موٹر سائیکل برآمد ہوئی ۔ملزمان نے گزشتہ دو روز قبل بلال کالونی کی حدود سیکٹر 5D میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی تھی چھینا ہوا موبائل کیش برآمد کر لیا گیا ہے۔