مسجد نبوی میں رواں برس زائرین کو 14 لاکھ گھنٹے خدمات فراہم کی گئیں

124
حرمین شریفین کے امور کے نگراں شیخ سدیس انتظامات کا معاینہ کررہے ہیں

مدینہ منورہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مسجد نبوی کے امور کی دیکھ بھال کی جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ رواں سال کے دوران 176 رضا کار ٹیموں نے کل 14گھنٹے رضاکارانہ خدمات انجام دیں۔ اس دوران رضاکار ٹیموں نے نماز اورعبادت میں آسانی کے لیے زائرین کو مختلف ضروری خدمات فراہم کیں۔ مسجد نبوی اور اس کے صحنوں میں 16 ہزار سے زیادہ مرد اور خواتین رضاکاروں نے 190 سے زیادہ رضاکارانہ اقدامات کیے،جن میں معذور افراد اور بزرگوں سے تعاون، راستہ تلاش کرنے میں مدد، میڈیکل کلینک کی خدمات، افطار پیکٹس کی تقسیم، شٹل ٹرانسپورٹیشن، کراوڈ منیجمنٹ، طبی امداد اور چھتریوں کی تقسیم شامل ہے۔