آسٹریلیا: شارک کے مگرمچھ کو شکار کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

173

سڈنی : آسٹریلیا کے ساحل پر ایک چونکا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک شارک نے مگرمچھ کو شکار کر لیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور دیکھنے والوں کو خوف کے ساتھ ساتھ حیرت میں بھی مبتلا کر دیا۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ  ایک شارک مگرمچھ کے سر پر حملہ کرتی ہے۔ شارک ساحل کے قریب آ کر فوراً مگرمچھ کے سر پر قابو پا لیتی ہے، جس کے بعد وہ تقریباً 10 سیکنڈ تک اس کی گرفت مضبوط رکھتی ہے اور پھر مگرمچھ کی لاش کو گہرے پانی کی طرف لے جا کر غائب ہو جاتی ہے۔ 

ویڈیو میں شارک کو مگرمچھ کے ارد گرد چکر لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ مگرمچھ کی لاش پانی کی سطح پر تیرتی رہتی ہے۔

اس ویڈیو کی تصدیق کے بعد ماہرین نے بتایا کہ شارک کا مگرمچھ کو کھانا ایک نایاب منظر ہے کیونکہ دونوں ہی اپنی نوعیت کے خطرناک شکاری ہیں۔