وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹر عرفان صدیقی کو حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا ترجمان مقرر کردیا

126
Judges are not a tribe of prophets

اسلام آباد:حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹر عرفان صدیقی کو حکومتی اتحادی کمیٹی کا ترجمان مقرر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کے لیڈر اور پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے بنائی کمیٹی کے رکن سینیٹر عرفان صدیقی کو حکومتی اتحادی کمیٹی کا ترجمان مقرر کردیا ہے۔

یاد رہے کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ہوچکا ہے جبکہ دوسری بیٹھک اب 2 جنوری کو ہوگی جس میں اپوزیشن جماعت اپنے مطالبات تحریری طور پر حکومت کو پیش کرے گی۔