سندھ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری

132
Security high alert orders issued

کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ احکامات تک صوبے بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے۔

وزیرداخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت کے موقع پر صوبائی سطح پر سکیورٹی کو مربوط اور موثر بنایا جائے، ملک بھر سے گڑھی خدا بخش کی جانب کثیر تعداد میں کارکنوں کی آمد کو سکیورٹی اقدامات میں پیش نظر رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دیگر تمام صوبوں سے گڑھی خدا بخش آنیوالے قافلوں کو ضلعی سطح پر سکیورٹی فراہم کی جائے، گڑھی خدا بخش و نوڈیرو کے روٹس سے تجاوزات کو فی الفور ختم کیا جائے۔

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ پارکنگ کو ناصرف مناسب فاصلوں پر رکھا جائے بلکہ پارکنگ ایریا کی کڑی نگرانی بھی کی جائے، گڑھی خدا بخش، نوڈیرو اور اطراف کے علاقوں میں انٹیلی جینس کو بڑھایا جائے۔

ضیا الحسن لنجار کا کہنا تھا کہ معلومات کے حصول اور فالو کرنے کے عمل کو بروقت اور مؤثر بنایا جائے، مشکوک اشیاء، پارسل، بیگ وغیرہ یا لاوارث گاڑی، موٹرسائیکل دکھائی دینے پر شہری فوری پولیس 15 پر اطلاع دیں۔