جنوبی افریقا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ سینچورین کے سپر اسپورٹس پارک میں کھیلا جا رہا ہے۔
محمد عباس کی پاکستان کرکٹ ٹیم میں تین سال بعد واپسی ہوئی ہے جبکہ جنوبی افریقا کی طرف سے کوربن بوش نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ نے سینچورین کی وکٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے 4 فاسٹ باؤلرز کے ساتھ میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پلینگ الیون میں کوئی اسپیشلسٹ سپنر شامل نہیں ہے۔
ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باوما نے کہا کہ ہم اس سیریز کو جیتنے پر فوکس کر رہے ہیں۔
اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ ہم اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے پُرجوش ہیں۔