جاپانی ایئر لائن پر سائبر حملہ، پروازوں کا شیڈول متاثر، ٹکٹوں کی فروخت روک دی گئی

136

جاپان ایئر لائنز کے سسٹم پر سائبر حملہ ہوا ہے۔ اس حملے کے نتیجے میں پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔ انتظامیہ نے ٹکٹوں کی فروخت فوری طور پر روک دی ہے۔ جاپان ایئر لائنز عام طور پر اس نوعیت کے حملوں کو ناکام بنانے کا اچھا ریکارڈ رکھتی ہے۔

سوشل میڈیا پورٹل ایکس پر ایک پیغام میں جاپان ایئر لائنز نے کہا ہے کہ اندرونی اور بیرونی آن لائن سسٹم پر حملہ کیا گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں ہزاروں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ایئر لائن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سسٹم میں خرابی کا پتا ادارے کو ایک گھنٹے بعد چلا۔ آئی ٹی کے ماہرین نے سسٹم بحال کرنے پر کام شروع کردیا ہے۔ سسٹم میں پیدا ہونے والی خرابی سے چند اندرونی اور بیرونی پروازیں متاثر ہوئیں۔ جاپان ایئر لائنز کے سسٹم پر حملہ آج (جمعرات) کی صبح چار بجے کیا گیا۔ ایک بڑے راؤٹر کو کام کرنے سے روک دیا گیا جس کے نتیجے میں پورے سسٹم میں خرابی پیدا ہوئی۔