کیمیمبرٹ پنیر: دماغی صحت کے لیے فائدہ مند

132

طبی ماہرین کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق کیمیمبرٹ پنیر کا استعمال آپ کی یادداشت کو بہتر بنا سکتا ہے۔

 نیوروسائنس ریسرچ میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں اس پنیر کے دماغی صحت پر اثرات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ پنیر کے خمیر ہونے کے عمل کے دوران جو فیٹی ایسڈ ایمائڈز (جیسے میرسٹامائڈز) بنتے ہیں، وہ چوہوں کی یادداشت اور سمجھنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتے ہیں، خاص طور پر جب ان کو زیادہ چکنائی والی غذا دی جائے۔

اس تحقیق سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ کیمیمبرٹ پنیر دماغی صحت کے لیے ممکنہ طور پر فائدہ مند ہو سکتا ہے۔

کیمیمبرٹ پنیر کا خمیر ہونے کا عمل ایسے فیٹی ایسڈ ایمائڈز پیدا کرتا ہے جو دیگر غیر خمیر شدہ یا مختلف طریقوں سے خمیر کیے گئے پنیروں میں نہیں پائے جاتے۔ یہ مرکبات دماغی صحت کو بہتر بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

تحقیق کے دوران محققین نے نر چوہوں پر تجربات کیے، جنہیں مختلف گروپوں میں تقسیم کر کے انہیں یا تو چکنائی سے بھرپور غذا، کیمیمبرٹ پنیر، یا پنیر سے حاصل شدہ مخصوص فیٹی ایسڈ ایمائڈز دیے گئے۔

ان چوہوں پر کیے گئے ٹیسٹ سے یہ بات سامنے آئی کہ جن چوہوں کو کیمیمبرٹ پنیر اور میرسٹامائڈز دیے گئے، ان کی یادداشت میں واضح طور پر بہتری آئی۔

اس تحقیق کے نتائج سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ کیمیمبرٹ پنیر نہ صرف ذائقے میں مزیدار ہے بلکہ دماغی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہو سکتا ہے۔