راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو مسلسل غیر حاضری کی بناء پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
یہ فیصلہ تھانہ حسن ابدال میں درج ایک اہم مقدمے میں ان کی عدم پیشی کے بعد کیا گیا ہے، جس میں گھیراؤ جلاؤ کی وارداتوں کے الزام میں ان پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔
عدالت نے علی امین گنڈا پور کو 21 جنوری 2025 تک پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا کہ اگر وہ اس تاریخ تک عدالت میں پیش نہیں ہوئے، تو ان کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔