پشاور (آن لائن) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے کہا ہے کہ سول نافرمانی سے اداروں نہیں ملک کا نقصان ہوگا ، ہماری سیاست ایک شخص کے گرد نہیں گھوم رہی، آرمی چیف اور حکومت کا مقصد عوام کی خدمت اور ملک میں استحکام لانا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد اعظم اور ان کے ساتھیوں نے آزاد ملک بنایا، ہر ضلع میں اس حوالے سے تقریبات ہورہی ہیں، یہ ملک قربانیوں سے حاصل کیا گیا ہے اور اب اس کا تحفظ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، آج پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھ نہیں سکتا۔انہوں ں نے کہا کہ کچھ لوگ ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں، سیاست بعد میں ہے سب سے پہلے ملک ہے اور ملک کو نقصان پہچانے والے خود کو پاکستانی نہیں کہہ سکتے۔