اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے مدارس رجسٹریشن سے متعلق صدارتی آرڈیننس لانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق آرڈیننس جاری کریں گے۔صدارتی آرڈیننس جاری کرنے کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہ جمعیت علما اسلام(جے یو آئی) مولانا فضل الرحمن اور صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات میں کیا گیا۔مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق آرڈیننس پر جمعیت علما اسلام سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز نے اتفاق کر لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے آرڈیننس میں ڈائریکٹوریٹ جنرل مذہبی تعلیم اور سوسائٹی رجسٹریشن ترمیمی ایکٹ کے تحت مدارس کو قانونی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔