وزیر اعلیٰ پنجاب کا مسیحیوں کیلئے 10 ہزار کرسمس کیک کا تحفہ

38
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز چرچ ہائوس آف پریئر میں مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کے موقع پر کیک کاٹ رہی ہیں

لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف مسیحی برادری کی خوشیوں میں شرکت کے لئے چرچ ہاؤس آف پرئیرگئیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مسیحی برادری کے لئے 10 ہزار کرسمس کیک کا تحفہ دیا۔تقریب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سب کے ساتھ ملکر کرسمس کیک بھی کاٹا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مسیحی خاتون کو خود کیک کھلایا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کرسمس گرانٹ کے 15،15 ہزار کے چیک بھی تقسیم کئے ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف لاہور کے سب سے بڑے چرچ کا دورہ کرنے والی پہلی وزیر اعلیٰ ہیں۔چرچ ہاؤس
آف پرئیر پہنچنے پر وزیر اعلی مریم نواز شریف کا پرجوش استقبال کیا گیا۔رنگا رنگ لباس میں ملبوس ننھی بچیوں نے روائتی روسی دعائیہ گیت کوئیر پیش کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ننھی بچیوں کو پاس بلا کر پیار کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مسیحی سپیشل بچی کو بھی پاس بلایا اور اظہار شفقت کیا۔بشپ عرفان جمیل نے دعائیہ کلمات ادا کئے۔پاسٹر سالک جان برکت نے کرسمس کا پیغام پیش کیا۔ کرسمس کا پنجابی دعائیہ گیت بھی پیش کیا گیا۔وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔