کنری: قادیانیوں کی نومسلم خاندان کو دھمکیاں، مذہبی جماعتوں میں اشتعال

44

کنری (جسارت نیوز) 2 ماہ قبل راشد آباد کالونی میں رہائش پذیر قادیانی خاندان کے محنت کش محمد عامر گجر، ان کی اہلیہ فاطمہ اور 5 بچوں نے گلزار خلیل سامارو میں پیر جان آغا جان سرہندی کی خدمت میں حاضر ہو کر اسلام قبول کیا تھا جس کے بعد قادیانی جماعت اور ان کے قریبی رشتہ داروں کی جانب سے ان کے مکان پر قبضہ کرکے ان کے بچے اغواء کرنے کی دھمکیاں ملنی شروع ہو گئی تھیں۔ نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نومسلم خاندان نے دینی اور مذہبی جماعتوں اور حکام سے تحفظ کی اپیل کی تھی، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت میرپورخاص وعمرکوٹ کے مبلغ مولانا مختار احمد نے نومسلم خاندان کی اپیل کی خبر ملتے ہی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قادیانیوں کی جانب سے دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قادیانی دہشت گرد جماعت ہے، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قادیانیوں کی دھمکیوں کا فوری نوٹس لے کر ملوث قادیانیوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نومسلم بہن، بھائی اور ان کے بچے لاوارث نہیں، اسلام قبول کرنے کے بعد وہ ہمارے دینی بہن بھائی بن گئے ہیں، انہیں تحفظ دینا تمام مذہبی جماعتوں اور مسلمانوں پر لازم ہو گیا ہے۔ مولانا مختار احمد نے کہا کہ قادیانی اس طرح کے ہتھکنڈوں سے فساد کرانا اور علاقے کا پرامن ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں۔