سندھ پیپلز پارٹی کا ہے اور رہیگا،نثار کھوڑو

196

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سابق وزیراعظم پاکستان شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 17 ویں برسی کے موقع پر پیپلزپارٹی سندھ کے ترجمان سینیٹر عاجز دھامراہ کی جانب سے ”میںبینظیر ہوں” کے عنوان سے سندھ میوزیم حیدرآباد کے ممتاز مرزا ہال میںایک سیمینار کا انعقادکیاگیاجبکہ اس موقع پر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 17 ویں برسی کی مناسبت سے ممتازمرزا ہال میں چراغاں کیا گیا- سیمینار سے پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر نثار احمد کھوڑونے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہادت پاکستان پیپلز پارٹی کا ہمارا نصب العین ہے اور بینظیر نے اپنے آپ کو اس کے لیے پیش کیا،آج کا موضوع ایسا ہے کہ صرف بینظیر بھٹو کو یاد کرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں بول سکتے۔سینیٹرنثارکھوڑو نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے لیے آج کورٹ کہتا ہے کہ انہیں بے قصور قتل کیا گیا وہ معصوم تھے،پاکستان پیپلز پارٹی نے کبھی عوام کو لاوارث نہیں چھوڑا،ہم نے بینظیر کو کہا کہ اگر آپ پاکستان آنا چاہتی ہیں تو دیکھ بھال کر آئیں لیکن انہوں نے کہا کہ میں عوام میں آنا چاہتی ہوں،انہیں معلوم تھا کہ انہیں خطرہ ہے لیکن وہ کہتی تھی کہ مجھے پارٹی کو بچانا ہے – انہوں نے کہا کہ وہ اپنی پارٹی اور عوام سے محبت کرتی تھی،تمام خطرات کے باوجود وہ پاکستان آئیں، بینظیر کی سیاسی بصیرت کو دیکھتے ہوئے ان کے دشمن بھی انہیں سلام کر تے ہیں،وہ ملک کے خاطر عوام کے خاطر پاکستان آئیں- انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز بھی ایسے ہیں جو اپنے گھر پر کہتے ہیں کہ اگر ہماری نعش گھر پر آئے تو ڈول بجا کر اس کا استقبال کرنا رونا نہیں ہے،عوام کا نعرہ تھا بینظیر آئیں گی تو روزگار لائیں گی،وہ ہمیشہ ذولفقار علی بھٹو کے نقشِ قدم پر تھی – انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی تیسری نسل عوام کے لیے جدوجہد کر رہی ہے،ہم سب کا سہارا تھابینظیر کا،جام ساقی اور آصف زرداری نے 12 سال بغیر سزا کے جیل کاٹی،بینظیر کی شہادت پر کئی دنوں تک لوگ روتے رہے،نا وہ ہار پر گھبراتی نا جیت پر اتراتی، وہ ہمیشہ اللہ سے دعا کرتی کہ اللہ ہماری محنت کو قبول کرے اور ہمیں کامیابی دے،انہوں نے جیل میں آمر کی کسی بھی سہولت کو قبول نہیں کیا- سینیٹر نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ اب صرف پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے اور انشااللہ رہے گا،بینظیر نے جاتے جاتے بھی یہ ہی کہا تھا کہ یہ پارٹی آپ کے حوالے کر کے جارہی ہوں تم بنوں کے اس کے چوکیدار،آج جیل میں کوئی اندر ہے اورباہر احتجاج کرتا ہے کہ مجھے رہا کرو ایک بھٹو تھا جس نے فون کو ہاتھ تک نہیں لگایا،بھٹو صاحب نے پانچ ہزار میل کی زمین بھارت سے پاکستان کو دلوائی تھی اور پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا۔سیمینار سے پیپلز پارٹی حیدرآباد کے صدر طارق شاہ جاموٹ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔