حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)مارکیٹ پولیس کی متحرک کارروائیوں میں 9 ملزمان گرفتار، ہزاروں کی مقدار میں انڈین گٹکاو مین پوری، شراب کی بوتلوں اور کئی کلو چرس کی سپلائی ناکام ۔مارکیٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف مقامات سے کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات و مین پوری، انڈین گٹکا اور شراب کی سپلائی میں سرگرم سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا ،مارکیٹ پولیس کی کارروائیوں میں گرفتار ملزمان میں عبدالغفار پنہور، جنید ملک، سلمان لاشاری، عبدالرحمان عرف فیرز سولنگی، مظہر عرف مجو قریشی، احمد صواتی پٹھان، تلسی رام، نعمان خان اور اکرام عرف کالی پوچی قریشی شامل ہیں، مارکیٹ پولیس کی کارروائیوں کے نتیجے میں 40 ہزار سے زائد انڈین گٹکے، متعدد شراب کی بوتلیں اور بھاری مقدار میں چرس برآمد کرکے پولیس تحویل میں لے لی گئی، گرفتار ملزم نعمان خان منشیات، دہشتگردی، بھتہ خوری اور قتل کے سنگین مقدمات میں اشتہاری و مطلوب معلوم ہوا ،گرفتار ملزمان حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں منشیات، مین پوری و انڈین گٹکا کی سپلائی اور خرید و فروخت میں سرگرم تھے۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کرلیے ۔