محراب پور(جسارت نیوز)بابائے قوم محمد علی جناحؒ کے149ویں یوم پیدائش اور میاں نواز شریف کی 75 ویں سالگرہ پر محراب پور پریس کلب ، سماجی تنظیم اسٹاپ اور مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد،صحافتی اور سماجی تنظیم کے زیر اہتمام منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منور احمد ملک، محمود حسین نیئر نے کہا کہ قائد اعظم محمدعلی جناحؒ نے بلند نظریات اور سوچ سے مسلمانوں کو ایک آزاد ملک کا تحفہ دیا، برصغیر کی آزادی کیلئے دو ٹوک مؤقف پر کانگریس کی ایک نہ چلی، نہ ہی کوئی انگریز سرکار انہیں خریدسکی، اب ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم انکے نظریات کی پاسداری کرتے ہوئے پاکستان کو دہشت گردی، بدعنوانی سے پاک کریں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام تقریب میں سالگرہ کا کیک پارٹی کے ڈویژنل رہنما چودھری ظہور حیدر آرائیں اور محمد خان گھمن نے کاٹا، اپنے خطاب میں مقررین کا کہنا تھاکہ میاں نواز شریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، اقصادی راہ داری منصوبے (موٹر وے) اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے پاکستان کو دنیا کے ترقی پزیر ملکوں کی صف میں شامل کیا۔