سکھر پریس کلب ، سالانہ الیکشن کیلیے نامزد عہدیداروں کے ناموں کااعلان

43

سکھر (نمائندہ جسارت) جرنلسٹس پینل کے سربراہ، سالار صحافت لالا اسد پٹھان نے سکھر پریس کلب اور سکھر یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ الیکشن 2025 کیلئے نامزد عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کر دیا، نامزدگیوں کے مطابق الیکشن سال 2025 کیلئے سکھر پریس کلب کے صدر کے عہدے کیلئے ایک بار پھر آصف ظہیر خان لودھی اور جنرل سیکرٹری کے عیدے کیلئے امداد بوذدار، فنانس سیکرٹری کے عہدے پر لالا شہباز پٹھان، جبکہ سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر کے عہدے پر سلیم سہتو ، جنرل سیکرٹری جاوید جتوئی اور خازن کیلئے کامران شیخ کی نامزدگی عمل میں لائی گئی ہے۔ علاوہ ازیں جرنلسٹس پینل کے قائد لالا اسد پٹھان کی جانب سے انتخابات 2025 کیلئے پریس کلب کے نائب صدور کے عہدوں پر شہزاد تابانی اور احقر شاہ رضوی کو ،جوائنٹ سیکرٹریز کیلئے اعجاز چھجن اور فرید احمد سومرو، پریس سیکرٹری کاشف پھلپوٹو، آفس سیکرٹری کیلئے انس ملک کو نامزد کیا گیا ہے۔ مزید برآں یونین آف جرنلسٹس کے نائب صدور کے عہدوں کیلئے ریاض احمد راجپوت اور خالد بانبھن کو، جوائنٹ سیکرٹریز کے عہدوں کیلئے انس گھانگھرو ، کرن مرزا، پریس سیکرٹری جی ایم حیدری، آفس سیکرٹری کیلئے رضوان لودھی کو نامزد کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں سکھر پریس کلب کے ممبران ایگزیکٹو کمیٹی کیلئے لالا اسد پٹھان ،نصراللہ وسیر، سحرش کھوکھر، جلال الدین بھیو، جمیل مغل، یاسر فاروقی، زمان باجوہ، صلاح الدین قریشی، محمد حسیب شیخ،.جمیل سومرو ،اظہر دایو، مجیب ورند، سجاد علی شاہ، جاوید گھنیو، ملک عمران شاھد اور عبدالحمید کمبوہ کو نامزد کیا گیا ہے۔سکھر یونین آف جرنلسٹس کے ممبران ایگزیکٹو کونسل کیلئے فاروق سومرو، نادر خان، مورڑو مہر، ندیم سرکی، خالد امجد، ناصر جعفری، سجاد پاشا، دیدار انڑ، مبین خان، اورنگزیب ماکو، جواد شاہ، شکیل عاجز، ایاز مغل، فقیر مشتاق منگریو، اشفاق نیازی اور عمران شیخ کو نامزد کیا گیا ہے۔ سربراہ جرنلسٹس پینل لالا اسد پٹھان نے توقع کا اظہار کیا ہے کہ جرنلسٹس پینل کے نامزد امیدواران فتح یاب ہوکر آزادی صحافت اور صحافیوں کیلئے خدمات سر انجام دینے کیلئے توقعات پر پورا اتریں گے۔