محراب پور(جسارت نیوز)بچوں کی تکرار گروہی تصادم میں بدل گئی، فائرنگ میں ایک جاں بحق، سات زخمی ہوگئے، واقعہ نوشہرو فیروز پولیس تھانہ کی حدود میں گرڈ اسٹیشن کے قریب رہائشی کالونی میں پیش آیا جہاں بچوں کے معمولی جھگڑے سے کھوسہ برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوگیا جس میں گولیاں چل گئیں، ، اس تصادم میں گولی لگنے محمد ندیم کھوسو جاں بحق، محمد کاشف کھوسو، محمد رونق کھوسو، محمد اوشاق کھوسو، زاہد حسین کھوسو، علی گل کھوسو اور دھنی بخش کھوسو زخمی ہوگئے، جنہیں سول اسپتال نوشہرو فیروز منتقل کیا گیا جہاں سے شدید زخمیوں کو نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیا ہے، نوشہرو فیروز پولیس کے مطابق جھگڑا بچوں کی لڑائی سے شروع ہوا جو بڑوں میں پھیل گیا، جاں بحق نوجوان کی نعش ورثا حوالے کرکے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ پڈعیدن کے قریب درگاہ جمال شاہ بخاری سے ایک نامعلوم ضعیف شخص کی نعش ملی ہے، پولیس ذرائع کے مطابق نعش کی شناخت نہ ہونے پر دیہی صحت مرکز میں رکھا گیا ہے اندیشہ ہے کہ نعش کسی حاجت مند یا فقیر کی ہے ۔ نوشہرو فیروز پولیس عوام کیخلاف انتقامی کارروائی میں مصروف، اراضی کو پانی لگانے کیلیے جانے والا نوجوان اغوا، واقعہ بھریا روڈ پولیس تھانہ کی حدود چاہیں منومل میں پیش آیا جہاں زرعی اراضی کو پانی لگانے کیلیے جانے والے 21 سالہ ذیشان ملک اور عامر ملک کو ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا ، ڈاکو دوکلو میل بعد عامر ملک کو درخت سے باندھ کر ذیشان ملک کواغوا کرکے لے گئے، پولیس کے مطابق وہ مبینہ اغوا واردات کی تحقیقات کر رہی ہے، یاد رہے کہ محراب پور پولیس کے مبینہ گم کردہ عبد الرحمن کمبوہ کو پولیس بازیاب کرانے میں ناکام ہے پولیس نوجوان کی بازیابی کے بجائے ان کے رشتے داروں یعقوب کمبوہ، صحافی کاشف کمبوہ اور دیگر کیخلاف انتقامی کارروائی میں مصروف ہے ان کے گھر اور کاروبار بند پڑے ہیں۔