راہ حق پارٹی کا سیدنا ابوبکر صدیق ؓ کے یوم وفاق پر ریلی کا انعقاد

89

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت) 22جمادی الثانی یوم وصال خلیفہ اول خلیفہ بلافصل سیدنا ابوبکر صدیق ؓ پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا جا ئے اگر حکومت نے عام تعطیل کا اعلان نہ کیا تو سیدنا ابوبکر صدیق اکبرؓ کے عاشق ڈی چوک کا رخ کر کے دھرنا دیں گے یوم سیدنا ابوبکر صدیق ؓ کے موقعے پر پاکستان راہ حق پارٹی کی جانب سے مدح صحابہ جلوس صوبائی نائب صدر سید سکندر شاہ کی قیادت میں میر واہ روڈ سے لیاقت گیٹ تک نکالا گیا جلوس میںشامل شر کا دمادم مست قلندر سیدنا ابوبکر صدیق اکبرؓ نمبر ون کے نعروں سے ٹنڈوالہیار کی شاہرائیں اور فضا گونجتی رہیں۔ اس موقعے پر سید سکندر شاہ، علامہ مولانا حیات حیدری، علامہ کاشف حبفی، کلیم اللہ قائم خانی سمیت دیگر مقر رین نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ حضرت ابوبکر صدیق نے پیارے آقا دو جہاں کے اعلانِ نبوت اور سفرِ معراج پر سب سے پہلے تصدیق وگواہی دی تھی۔ہجرت مدینہ کے وقت نبی کریمﷺ کے رفیق سفر بھی تھے۔آپ رضی اللہ تعالی عنہ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ مردوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والے کہلائے گئے غزوہ بدر اور دیگر تمام غزوات میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ رہے، نبی کریم ﷺ نے دنیا سے رخصت کے وقت آپ کو مسجد نبویﷺ میں نماز کی امامت کا حکم دیا تھا انبیا کرام کے بعد صحابہ کرام کی مقدس جماعت تمام مخلوق سے افضل اور اعلی ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام کو ہی حاصل ہے۔حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ وہ واحد صحابی ہیں مہاجرین میں سے جن کے والدین نے اسلام قبول کیاتھا۔حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حق و سچ کی تائید کرنے کا لقب صدیق عنایت کیا۔امیر المومنین حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضِی اللہ عنہ کا نام جذبہ ایثار وقربانی کوابھارتاہے۔صدیق اکبر نے جس شان کے ساتھ اپنی جانی اور مالی قربانی کے نذرانے پیش کیے تاریخ ان کی مثال بیان کرنے سے قاصر ہے، محافظ ختم نبوت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ کی سیرت مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے ، سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ وہ جلیل القدر صحابی ہیں جنہوں نے حضور علیہ الصلو والسلام کے ایک حکم پر اپنا سب کچھ اسلام کے لیے قربان کر دیا سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ کی ذات مبارکہ لبیک یا رسول اللہ کے نعرے کی حقیقی نظیر ہے منکرین زکوۃکے فتنے کا مکمل سدباب کیا۔ وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خلفائے راشدین رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مقدس ایام مبارکہ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر کے ان کو سرکاری سطح پر عظیم الشان طریقے سے منانے کا فوری اعلان کر ے۔