بدین،جماعت اسلامی کا آرڈی 178 کرم واہ پل کی تعمیر کا مطالبہ

100

بدین /تلہار(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کی جانب سے آر ڈی 178 اکرم واہ (چینل )پل کی تعمیراتی کام جلد شروع کروانے کا مطالبہ۔ ضلع بدین کے جنرل سیکرٹری عبدالکریم بلیدی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے میں شہریوں اور دیہاتیوں کی شرکت۔تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی تلہار کی جانب سے کافی وقت گزرنے کے باوجود آرڈی 178 اکرم واہ (چینل )پل کی تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے دیہاتیوں کو شہر کی جانب سے آنے جانے کے راستہ بھی کافی دنوں سے بند ہوگئے جس کی وجہ دیہات میں رہائش پذیر رہنے والے لوگ پانی کی نہر سے گزر کر شہر کی جانب رخ کرتے ہیں ٹرانسپورٹ کا راستہ بھی بند ہے جس وجہ سے اسکول کی جانب جانے والے بچے بھی نہر میں پانی سے گزر کر اسکول کی جانب تعلیم حاصل کرنے جاتے ہیں پل کی عدم تعمیر کے خلاف دیہاتوں کی جانب سے جماعت اسلامی ضلع بدین کے جنرل سیکرٹری عبدالکریم بلیدی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے جماعت اسلامی ضلع بدین کے جنرل سیکرٹری عبدالکریم بلیدی نے کہا کہ الیکشن جیتنے والے لوگ اب میدان سے فرار ہوچکے ہیں وہ اب دوبارہ الیکشن میں ہی نظر آئیں گے ملنے والے بجٹ بھی کرپشن کے نذر ہوجاتے ہیں کافی عرصہ گزرنے کے باوجود پل کی تعمیرات نہیں کی گئی جس کی وجہ سے دیہاتوں کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے رکن صوبائی اسمبلی تلہار اور ایم این اے اور ڈپٹی کمشنر بدین سے مطالبہ کیا ہے کہ پل کی تعمیر کا کام جلد شروع کرکے دیہاتوں کو ہونے والی تکلیف کو دور کیا جائے۔ اس موقع پر پیر علی احمد شاہ، حاجی اکبر جونیجو، قمرالدین تھیبواور ظایف جونیجو و دیگر ذمے داران بھی موجود تھے۔