ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت) متحدہ اتحاد عباسیہ کے مرکزی صوبائی عہدیداروں کا سالانہ کنونشن کراچی میں پاک امر یکن کو نسل ہال میں منعقد ہو ا جس میں چیف سردار معظم علی خان عباسی ممبران نیشنل اسمبلی اسد اللہ خان نیازی ،بھین عباسی، سردار ممتاز عباسی انقلابی ،سردار رفیقِ احمد خان عباسی ،سعداللہ خان کی کلہوڑو عباسی سمیت صوبائی و مر کزی قائدین کے علاوہ ڈویزنل ضلعی ذمہ داروں خاندان عباسیہ کے مر و خواتین نے بڑی تعداد میں شر کت کی آنے والے تمام مہمانوں کو والہانہ پر تباک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر نے کے ساتھ ساتھ زندہ ہے عباسی زندہ ہے عباسی کے نعروں سے ہال گونجتا رہا اس موقع پر مرکزی رابط بورڈ کے وائس چیرمین ڈاکٹروں اے آر عباسی کے فر زند فہیم عباسی کی دستار بندی بھی کی گئی اس موقعے پر چیف سردار معظم علی خان عباسی نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ عباسی قوم کا اتحاد دیکھا کر خو شی ہو ئی ہے آج آبا وجداد کی یادیں زندہ ہو چکی ہیں عباسی قوم کی تاریخ ہمارے آباوجدا د کی سہنری تایخی کارناموں سے بھری ہو ئی ہے جبکہ ممبران نیشنل اسمبلی اسد اللہ خان نیازی نے کہا کہ پیپلز پارٹی قوموں کے اتحاد پر یقین رکھتی ہے اور اس طر ح کے قومی اتحاد وقت کی ضرورت ہو تے ہیں اس عمل سے قومیں متحد ملک خو شحال ہو تے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی چوروں صوبوں کی زینجر ہے جس میں ہر رنگ و نسل کے افراد موجود ہیں انتخابات میں عباسی برادری نے ہمیشہ شہیدوں کے مشن کو لبیک کہا ہے اور ہم بھی عباسی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ سردار ممتاز انقلابی عباسی نے کہا کہ تمام قوم قبیلوں کے لوگوں کو متحدہ اتحاد عباسیہ میں شمولیت کی دعوت د یتے ہیں ہم روایتی خوددار اور محب وطن فقیر لوگ ہیں اور ھمارا مشن اور مقصد صرف اور صرف عام آدمی کے معیار زندگی کو بلند اور محفوظ کرنا ہے ہماری کسی سے کوئی رنجش نہیں ہم سب کو محبت کا پیغام دیتے ہیں مر کز ی صدر سعداللہ کلہوڑو نے کہا کہ ہم نے عام آدمی کی آواز پر لبیک کہا اور متحدہ اتحاد عباسیہ کی بنیاد رکھی اس تنظیم میں میرے ہر ممبر کو برابری حاصل ہے کسی کو کسی پر فوقیت نہیں اپنے جاہز مقصد کے لیے ہم پہاڑ سے ٹکر لے سکتے ہیںجبکہ مر کزی چیئر مین کامیڈ محمد رفیق عباسی نے کہا کہ اپنے ہر ممبر اور بھائی کے جاہز مطالبات کو ہر پلیٹ فام پر اجاگر کریں گے اور اسے اس کا حق دلا کر دم لیں گے۔